اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلی سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےشہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
وزیراعلی نےٰ شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر انڈرپاس کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اورتعمیر تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں انڈرپاسز جون کے آخری ہفتہ تک مکمل ہونے چاہیں شہید ملت روڈ پر دو انڈرپاسز بن رہے ہیں ایک طارق روڈ اور دوسرا خالد بن ولید روڈ انٹر چینج پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ مراد علی شاہ نےخداآباد کالونی سڑک پرغیر قانونی پارکنگ کا جائزہ لیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ضروری ہدایت جاری کردیں جس کے بعد وزیر اعلی سندھ صدر پہنچے جہاں شدید ٹریفک کے باعث وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی ٹریفک میں پھنسی رہی اس دوران مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود گندگی اور کچرے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی،تمام ڈی ایم سیز عملہ کو میونسپل افسران سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی اور کہاجو کام نہیں کرسکتےانکو گھر بھیجیں،وزیراعلیٰ سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کامعائنہ بھی کی