اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کابینہ میں ردوبدل، کپتان کو کڑی تنقید کا سامنا

کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، تحریک انصاف کی حکومت کوکڑی تنقید کاسامنا،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری وقار مہدی نےکہاہےکہ اسدعمرکے استعفے اور کابینہ میں ردوبدل سے تحریک انصاف کی سلیکڈیڈ حکومت کا پول بھرے بازار میں کھل گیا ہے۔ 8ماہ میں ہی موجودہ حکومت اپنی ناکام معاشی اقتصادی اور انتظامی پالیسیوں کے باعث بے نقاب ہوگئ ہے۔انہوں نےکہاکہ جس ٹیم کا کپتان نااہل ہوگا اس ٹیم کا حشر یہی ہونا تھا، عمران خان حکومت کو کرکٹ ٹیم کی طرح چلاناچاہتے ہیں لیکن حکومت چلانے اور کرکٹ ٹیم کی کپتانی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے جسکے باعث حکومتی کرکٹ ٹیم 8 اورز میں ہی کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنی کابینہ میں جتنامرضی ردوبدل کرلیں نتیجہ صفر جمع صفر ہی آئے گا۔ وقار مہدی نے کہا کہ 8 ماہ میں منہگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے مزدور طبقہ دن بدن بیروزگار ہوتا جارہا ہے اور اسد عمر یہ کہہ چکے ہیں آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا جارہا ہے جو بہت سخت بجٹ ہوگا عوام سخت معاشی حالات کے لے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہر دن عوام دشمن اقدامات سے عبارت ہے موجودہ حکومت کے 245 دن عوام نے جس اذیت ناک انداز سے گزاریں ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔