اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے اسپین کے سفیرمنول ڈیوران گیمنیزریکو کی ملاقات

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپین کے سفیرمنول ڈیوران گیمنیزریکونے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ اسپین کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ موہاٹہ پیلس میں لوک موسیقی کا پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔ پروگرام میں اسپین کے لوک موسیقار اور سندھ کے صوفی گلوکار حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک گلی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے ۔ شہید قائد کےنام سے اسٹریٹ منسوب کرنے پروزیراعلیٰ سندھ نے اسپینش سفیرکا شکریہ ادا کیا۔ اسپینش سفیر نے کہا کہ اسپین میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں ۔اسپین میں بھی ایک صوفی سلسلہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سندھ میں صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں قائم کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپین کی یونیورسٹی جس میں صوفی ازم پڑھایا جاتا ہے ہم ایک ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔ اسپین اور صوبہ سندھ نے صوفی موسیقی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ اسپین اور سندھ یونیورسٹیز کے درمیان روابط بڑھانے کا فیصلہ بھی کیاگیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، ثقافت پر مبنی روابط کے فروغ پر بات چیت بھی کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مہمان سفیر کو سندھی ٹوپی، اجرک، وزیراعلیٰ سندھ کی شیلڈ اور صوفی میوزک کی سی ڈیز پیش کیں۔