اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس, اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری،
صوبائی وزراء، مشیر، معاون خصوصی و متعقلہ سیکریٹریز نے شرکت کریں کی۔ اجلاس میں 28 نقاط پر بحث کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف تھرمولاجی (OPHTHALOGY) اینڈ وژیول سائنس کے ایکٹ میں ترمیم شامل ہیں کچھ اداروں کو اسپیشل سیکیورٹی کی اعانت سے ایگزامنشین دینا اور سندھ ڈرگ ایکٹ 2019 کے نفاذ بھی شامل ہے ۔ تھرپارکر ضلع میں خشک سالی کی صورتحال و بحالی کے اقدامات، تھرپارکر کے علاقوں میں بحالی کے کام کو تیز کرنا سمیت شہری علاقوں میں امووایبل پراپرٹی کے نرخوں میں ردوبدل بھی شامل ہے اس کے علاوہ بیورو آف شماریات سندھ اور پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے درمیان چھ اضلاع میں کام کرنے کے حوالے سے ایم او یو کی منظوری بھی شامل ہونگےسندھ کابینہ ایجنڈے میں این ایف سی ایوارڈ کی عملدرآمدکے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی،جبکہ صحت اور لائیف انشورنس کی خدمات پر سندھ سیلز ٹیکس کی استثناء ، سیسی کے گورننگ باڈی ، سندھ کچی آبادی کے ایکٹ 1987 میں ترمیم، سندھ کچی آبادی اتھارٹی بجٹ 19-2018کی منظوری، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لیے رفاعی پلاٹ کا استعمال ، اسمال انڈسٹری کارپوریشن ایکٹ ، سندھ کے صوبائی محتسب ایکٹ 1991 میں ترمیم ، سندھ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایکٹ 2009 میں ترمیم ،گندم کے 2019 کی فصل کی ایکسپورٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیویریج بورڈ کے وائس چیئرمین کی تقرری کا اہم فیصلہ سندھ کابینہ میں ہوگا۔ ڈی پی اسکیم کے تحت تمام مذاہب کے عبادتگاہوں پر کیمراز کی تنصیب وغیرہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔