اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رمضان المبارک میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہرنے رمضان المبارک میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جس میں کراچی کے سارے ضلعوں کے ٹریفک پولیس کے ا یس ایس پیز نے شرکت کی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں رش کے اوقات اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔کراچی کے تمام اہم راستوں ٹاور تا قائد آباد، عید گاہ چوک تا سہراب گوٹھ، گرومندر تا پاور ہاؤس، سیمینز چورنگی تا مواچھ گوٹھ، گارڈن چوک تا حبیب بینک، ایف ٹی سی تا اختر کالونی اور کلب چوک تا دو تلوار پر ٹریفک پولیس کے 889 اہلکاروں کو مقرر کیا جائے گا۔پورے شہر میں 4000 سے زائد اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ٹریفک اہلکاروں کی تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر رضاکار اور اسکاؤٹس بھی خدمات سر انجام دیں گے۔خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ان اہم راستوں اور اس کے علاوہ اہم مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کو چیک کرے گی۔رمضان المبارک میں مختلف مذہبی ریلیوں کے لیے بھی ٹریفک کے انتظامات کئے ہیں اور ان کے لیے اضافی نفری مقرر کی جائے گی۔خریداری مراکز کے آسپاس ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کاروباری تنظیموں سے بات چیت جاری ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جو جو روڈ متاثر ہیں ان کی فوری درستگی کے لئے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے ہیں۔سوشل میڈیا اور ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے گا۔شہری ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور ترقیاتی مقامات سے متبادل دیے گئے راستوں کا انتخاب کریں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔