اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ پولیس176 سال کی ہوگئی، پولیس میوزیم کاافتتاح، آئی جی سندھ کلیم امام سمیت متعدد افسران کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس176 سال کی ہوگئی۔ سندھ پولیس کے قیام کے 176ویں سال کے حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن ساؤتھ میں ایک یادگاری تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پرسندھ پولیس میوزیم کا بھی افتتاح کیا گیا۔جس میں سال1860 سے لیکر ابتک کے سندھ پولیس کے مختلف ہتھیار،اسلحہ بشمول اس زمانے میں پولیس کےذیر استعمال تلواریں،بیجز وغیرہ ودیگرنادراشیاء کو محفوظ کیا گیا ہے۔اس پروقارتقریب میں 15سابقہ آئی جیز سمیت 55 حاضر سروس سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا سندھ پولیس اس وقت کے برٹش انڈیا میں قائم کی جانیوالی پہلی فورس تھی۔ جس کا سنگ بنیاد سرچارلس جیمس نیپیئر نے رکھا تھا۔ یہ ذیلی براعظم میں پولیسنگ کا ایک نیادورتھا اور یہ اسوقت کی سب سے بڑی فورس تھی۔ آئی جی سندھ نے سندھ پولیس میوزیم کے لیے پولیس کی تاریخ کی کھوج اوراسے میوزیم کا حصہ بنانے جیسے اقدامات کی تعریف کی اورسراہتے ہوئے ان تمام آئی جیزاوردیگر پولیس افسران وجوانوں کا بھی پرزور الفاظ میں شکریہ ادا کیا جنہوں نے سندھ پولیس میوزیم کے حوالے سے تعاون کیا۔