اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو دو ماہ کی فیس وصولی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا،سندھ ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے دوماہ کی فیس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر پرائیویٹ اسکولوں کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عدالت سے رجوع کرنیوالے والدین نے فیس جمع نہیں کرائی، جس پر وکیل والدین نے بتایا کچھ تنخواہ دارطبقہ فیس ادانہیں کرسکا۔ تاہم عدالت نے فریقین  کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ پرائیویٹ اسکولز جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول نہ کریں اور چالان جاری کرنے والے اسکول چالان واپس لیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا حکم واضح ہے پرائیویٹ اسکولز عمل درآمد کریں، اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے والدین کو فیس جمع کرانے کیلئے مزید تین روز کی مہلت دے دی۔سماعت کےموقع پرمتاثرہ والدین کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ آج بقایاجات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،مزید مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا کہ جن والدین نے فیس جمع نہ کرائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیں گے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔