اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا طور خم بارڈر کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی

وزیراعظم عمران خان نے جمعے کی شب آخری لمحات میں پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کا دورہ ملتوی کردیا۔ وزیراعظم کو پاک افغان سرحد کے 24 گھنٹے فعال رہنے کا باضابطہ افتتاح کرنا تھا جس کے لیے آج (ہفتے کے روز) ان کا دورہ طے کیا گیا تھا، مذکورہ دورہ اب 18 ستمبر کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ  دورہ وزیراعظم کی اسلام آباد میں سخت مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جولائی سے اب تک تیسری مرتبہ افتتاحی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔