اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں ، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

اونٹاریو میں شدت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ہم کسی صورت اسے قبول کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے ملک میں ہر روز ز لاکھوں افراد کو آج بھی ایسےمعاشرتی مسائل کا سامناہے جس سے نظریں نہیں پھیر سکتے۔

ان کہنا تھا کہ پورا ملک قتل ہونے والے افراد کےلواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہےاور دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک میں اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔