اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا،جواب میں اس نے بھی مجھےپیٹا، نورا فتیحی

اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوا تھا جس نے انہیں تھپڑ مارا۔

نورا فتیحی کپل شرما کے کامیڈی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کی۔

کپل نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ‘فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا؟’

جس پر نورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کیلئے بنگلہ دیش کے ایک جنگل میں موجود تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران اُن کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوگیا۔

نورا نے بدتمیزی کرنے پر اس اداکار کو تھپڑ مارا جس پر اُس نے بھی پلٹ کر نورا کو تھپر رسید کردیا اور ان کے بال بھی نوچے، نورا نے بتایا کہ ان کا پہلی مرتبہ اور پہلی ہی فلم کے دوران ساتھی اداکار سے بہت بُرا جھگڑا ہوگیا تھا جو ڈائریکٹر نے حل کروایا۔