اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی سی بی کپتان بابر اعظم کے دفاع میں فرنٹ لائن پر، آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے میدان سنبھال لیا۔

آسٹریلوی اسپورٹس چینل فاکس کی جانب سے اسٹوری میں بابر اعظم پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک گرل فرینڈکو نازیبا میسجز کیےاور جنسی تعلقات بنائے رکھنے کا الزام بھی عائد کیا۔


فاکس نیوز کی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی کی مخالفت میں مہم چلتی رہی پر پی سی بی نے فاکس نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور شٹ اپ کام دے دی ۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر معاملے کے متعلق جواب میں کہا گیا کہ آسٹریلوی ادارہ ہمارا میڈیا پارٹرنر نے، اس معاملے پر ادارے کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھا اور ان بے بنیاد الزامات کورد کرنا چاہیے تھا۔ان ویڈیوز پر کپتان اپنا رد عمل بھی نہیں چاہتے۔