اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں،محمد رضوان

بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے پر محمد رضوان بھی خاموش نہ رہے ، بڑا بیان دیدیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے پر کہا ہے کہ’’بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں‘‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد رضوان نے کہا کہ آپ یقینی طور پر پاکستان کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

نگران وزیر کھیل چیف سلیکٹر بن گئے

آپ کی ایمانداری، محبت، دیانت، خیالات، اور بطور کپتان پاکستان کے لیے کوششیں قابل توجہ ہیں۔ آپ پاکستان کے لیے چمکتے رہیں، آمین۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا کہا تھا،بابر اعظم کو بطور ٹیسٹ کپتان برقرار رہنے پر زور دیا۔

بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ پر فوکس کرنے پر اصرار کیا،بابر اعظم نے اپنی فیملی سے مشورہ کرنے کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا،بابر اعظم کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔