اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

 

ممبئی ، بھارت میں ورلڈکپ فائنل دیکھتے ہوئے ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا اختتام بھارت کی شکست کیساتھ ہواجس میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو باآسانی شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کی شکست کیساتھ ہی جہاں ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی وہیں کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رپورٹ ہوئے ،حالیہ رپورٹ کے مطابق باپ کے بیٹے کو قتل کرنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کان پور میں پیش آیا جہاں گنیش پرساد نامی شخص گھر پر ورلڈ کپ کا فائنل دیکھ رہا تھا کہ اس دوران اسکے بیٹے دیپک نےاسے کھانا بنانے کی درخواست کی جس پر باپ نے انکار کیا توبیٹے نے ٹی وی بند کر دیا۔

بیٹے کے ٹی وی بند کرنے پر باپ بیٹے کی تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جس پر باپ نے موبائل فون چارجر کے تار سے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کینیڈین پولیس نے 51 سال بعد اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم اس وقت شراب کے نشے میں تھا ، پولیس کو ملزم کے پڑوسیوں نے اطلاع دی تھی۔

پولیس جب پہنچی تو نواجوان کی لاش سیڑھیوں پر پڑی تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی بیوی گزشتہ ہفتے ہی مار پیٹ کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔