یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ”نایاب نام یاد رکھنا“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انتظار ختم ہوا، جس کا آپ کو بے صبری سے انتظار تھا۔یہ سنیمیٹک سفر ”نایاب“ کو پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم “نایاب“ اور”اکبر“ کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ کھیل نہیں زندگی ہے۔

فلم 26 جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کی صورت کیلئے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں