اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حارث رؤف بغیر پیڈ اور گلوز پہنے میدان میں اتر گئے ،ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ کے میچ میں حارث رؤف کو گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بیٹنگ کرنے کے لیے گراونڈ میں پہنچ گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

خبروں کے مطابق حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کررہے ہیںآخری اوور شروع ہوا تو 6 کھلاڑی آؤٹ تھے لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور وہ پیشگی تیار نہیں ہوئے ۔

لگاتار 3 وکٹیں گرجانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ حارث رؤف کو کریز پر جانا پڑا تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر کٹ پہنے ہی میدان میں اتر گئے ۔

آسٹریلیا کے دورہ سے انکار، حارث رؤف کے لیے بورڈ کا فیصلہ آ گیا

حارث رؤف نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز نہیں سکےجس پر آن فیلڈ امپائرز نے انہیںبیٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

حارث رؤف کو دستانے اور ہیلمٹ پہننا پڑا تاہم وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی اس لیے انہیں پیڈ کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔