اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,319FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ارباز خان نے دوسری شادی کرلی

بولی وڈ اداکار ارباز خان نے طلاق کے 7 سال بعد دوسری بار شادی کر لی۔

ارباز خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ شوریٰ خان کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نےکیپشن میں لکھا کہ” آج ہم دونوں نے کی شریک حیات شوریٰ خان نے آج سے نئی زندگی کا آغاز کردیا“۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان نے ممبئی میں رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میںگزشتہ روز شادی کی۔

فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا: پرویز خٹک

تقریب ارباز خان کی بہن ارپیتا خان کے رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میںاہل خانہ سمیت بولی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں ارباز خان کےبیٹے ، سلمان خان، سہیل خان، سنجے کپور، روینہ ٹنڈن اور فرح خان سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شادی میں شریک ہوئیں۔

 

ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان بولی وڈ کی معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں، وہ خصوصی طور پر روینہ ٹنڈن کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائیکا اروڑا سے کی تھی جو 7 سال قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔