ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اولی سٹون انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

ملتان، پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلش فاسٹ بولر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہ کرسکے تھے جسکے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔

عمران ریاض کی گرفتاری، اینٹی کرپشن سے جواب طلب

واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو لگاتار 3 جیت کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔