اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

 جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں، ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے وہ اگر کوئی یتیم بچہ پال لیں تو وہ انہیں 4 یا 5 سال بعد سلام کرنا شروع کردے گا۔

latest urdu news

سینئر اداکارہ نے ایک شخص کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 29 بلیاں پالی ہوئی ہیں، روز کا امپورٹڈ کھانا کھاتی ہیں اور کم از کم خرچہ 3 سے 4 لاکھ ماہانہ ہو جاتا ہے، میرا عوام کو حدیقہ کیانی کی طرح یہی مشورہ ہے کہ جانور پالنے کے بجائے کسی یتیم بچے کو گود لے لیں۔