اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھانہ سٹی کامونکی پولیس کی کاروائی

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر اے ایس پی کامونکی کیپٹن(ر) عامر شوکت کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی کامونکی سب انسپکٹر عثمان ذوالنورین نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث احمد عرف احمدی اور عمر عرف عمرو موٹر سائیکل چور گینگز کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹر سائیکلیں، 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

latest urdu news

گرفتار کیے گئے ملزمان میں علی احمد، احمد، فرقان اور عمر شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگز کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کامونکی کے مضافات میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ سی پی او نے ایس ایچ او سٹی کامونکی سب انسپکٹر عثمان ذوالنورین اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔