اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی، دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود، اعلیٰ عسکری قیادت اور دیگر معززین موجود تھے۔

latest urdu news

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کیلئے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔