اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حماس کو شکست دینے کیلئے رفح میں داخل ہونے کےسوا کوئی چارہ نہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو بھی پیغام دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کے عزم پر قائم ہے جہاں ایک ملین سے زائد فلسطینی موجود ہیں، نیتن یاہو نے کہا کہ اگر اس میں ہمیں امریکی حمایت حاصل نہ بھی ہوئی تب بھی اس کام کو سرانجام دیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بھی بتا دیا تھا اسرائیل کے پاس حماس کو شکست دینے کیلئے رفح میں داخل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

latest urdu news

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز مشرقی وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں غزہ سیز فائر اور انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔