اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کینیڈین حکومت کا پہلی بار عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیر امیگریشن یہ عندیہ دے چکے تھے کہ 2024 سے ملک میں غیر ملکی ورکرز کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، یہ فیصلہ کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے کیا ہے کہ اب کے بعد جو عارضی ورک پرمٹ پر کینیڈا موجود ہے ان کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

latest urdu news

کینیڈین ایمیگریشن وزیر مارک ملر کا کہنا تھا سب سے پہلے مرحلے میں 5 سے 6.2 فیصد تک عارضی ورک پرمٹ والوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

کینیڈین ایمیگریشن کے وزیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں وہ 20 سے 30 پرسنٹ غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کرے گی لیکن یہ اطلاق زرعی سیکٹرپر نہیں ہوگا۔ غیر ملکی ورک پرمٹ والوں کی تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ کینیڈین آبادی کا 6.2 فیصد حصہ ہے۔