اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جنرل قمرجاوید باوجوہ کونیا آرمی چیف مقررکیے جانے کے فیصلے کاخیر مقدم ،سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

کھاریاں (ایم عمر) جماعت اسلامی کے راہنما سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے جنرل قمرجاوید باوجوہ کونیا آرمی چیف مقررکیے جانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور پوری قوم جنرل راحیل شریف کی ملک وملت کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مشکل حالات میں سے پاکستان کو نکالا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا۔دہشتگردوں کا قلع قمع،بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو بے نقاب اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ نئے آرمی چیف اداروں اور جمہوریت کے قدموں کومزیدمضبوط کریں گے۔نئے آرمی چیف کو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بڑاجرات مندانہ کردار اداکرنا ہوگا۔پاکستان ایک نازک دور سے گزررہا ہے۔چاروں اطراف سے دشمن قوتیں حملہ آور ہیں۔ہندوستان ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گولہ باری کررہا ہے۔کھلے عام بھارتی حکمران پاکستان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر ان کا جواب دیں۔