اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک ترک سکولز کے ملازمین نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا ، سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ترک سکولز کے ملازمین نے پاکستان چھوڑ کر ترکی جانے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک ترک سکولز ملازمین نے ترکی جانے سے انکار کر تے ہوئے سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق(یو این ایچ سی آر )سے رابطہ کر لیا جبکہ یو این ایچ سی آر نے 350ملازمین اور اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دیے ہیں ۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو وزیرا عظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ موجودہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پاک ترک سکولز کے 40ملازمین اور انکے اہل خانہ ترکی جا چکے ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں حکومت پاکستان نے پاک ترک سکولز کے ملازمین کو 3روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔