اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق سوشل ویلفیئر آفیسر باغ کی من مانیاں، گھوسٹ این جی اوز کو لاکھوں کے فنڈز جاری کر دیئے

باغ(راجہ سعید الرحمٰن) سابق سوشل ویلفیئر آفیسر باغ کی من مانیاں، گھوسٹ این جی او کو لاکھوں کے فنڈز جاری کر تا رہا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع باغ میں این جی اوز کو دیئے جانے والے فنڈز جو اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے تھے۔ اس وقت کے سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع باغ محکمہ سوشل ویلفیئر مختیار اعوان نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر این جی اوز کو دی۔ جن میں سے دو این جی اوز کو دی جن کا سرے سے کوئی کام ہی نہیں ہے۔ تعلقات کی بنیاد پر فنڈ دیئے گئے۔ اور کرپشن کی گئی۔ سٹار فائونڈیشن نامی این جی اوز کی بعد میں آنے والے سوشل ویلفیئر آفیسر نے تحقیات کروانا چاہی۔ لیکن معاملہ دب گیا۔ اس کے ساتھ مختیار اعوان نے ٹریننگ کی مد میں رقم میں گھپلے گئے اور خانہ پری کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر نوٹس لیں۔ اس کے علاوہ کام کرنے والی این جی اوز کے خلاف مختیار اعوان نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر نے شروع کر دیئے ہیں۔