اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کھاریاں کی اہم خبریں!

کھاریاں: بازاروں میں تجاوزات مافیا کی بدمعاشیاں،خریدار مشکلات سے دوچار
کھاریاں (جبارساگر)کھاریاں کے بازاروں میں تجاوزات مافیا کی بدمعاشی دکانوں کے آگے بازاروں میں بھی10ہزار روپے سے20ہزار تک ماہانہ مک مکا کر کے چھوٹی دکانیں قائم کرلیں انجمن تاجران کھاریاں کے بعض راہنما ؤں اور سیاستدانوں کی پشت پناہی بھی تجاوزات مافیا کو حاصل ہے ماہ رمضان المبارک میں اہل شہر اورخریداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے گاہکوں کی اکثریت خریداری کیلئے جہلم،گجرات اور دوسرے شہروں کو ترجیح دینے لگی میونسپل کمیٹی کھاریاں کے حکام نے دو ہفتے قبل مین بازار،نیا بازار،سنگم مارکیٹ جی ٹی روڈ پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا لیکن بعض مقامی سیاستدانوں اور تاجرعہدیداروں کی ریشر باد سے تجاوزات مافیا نے دوبارہ بازاروں میں قبضہ جما لیا ہے کھاریاں کے عوامی،سماجی حلقوں نے چےئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ حفیظ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاریاں کے بازاروں کو تجاوزات مافیا سے صاف کروایا جائے۔
کھاریاں:رکشہ ڈرائیوروں سے روزانہ کی بنیاد پرپرچی فیس کا معاملہ حل کروادیا
کھاریاں (جبارساگر)چےئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ نے کھاریاں شہر کے رکشہ ڈرائیوروں سے روزانہ کی بنیاد پر پرچی فیس کا معاملہ حل کروادیا جنرل کونسلر ملک اختر محمود اعوان نے ڈیلی فیس وصولی کا معاملہ اٹھایا جس پر چےئرمین شیخ محمد حفیظ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹھیکیدار چوہدری محمداشرف جٹ کو اپنے آفس بلایا اوررکشہ ڈرائیوروں سے شیڈول کے مطابق10روپے پرچی فیس لینے کی ہدایت دی جس پر چوہدری محمداشرف جٹ نے یقین دلایا کہ آئندہ انکے ملازمین شیڈول کے مطابق رکشہ ڈرائیوروں سے10روپے ہی وصول کریں گے اس موقع پر کوآرڈ ینیٹر ملک جاوید اقبال،چیف آفیسر ملک شفقت منیر بھی موجود تھے۔
کھاریاں:ماہِ مقدس میں غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام کااظہارِ تشویش
کھاریاں (تنویر نقوی سے) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب۔ دن بھر صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے گرمی سے لوگوں کا برا حال۔ روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ عوامی اور تجارتی حلقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلہ میں تشویش بڑھ رہی ہے لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے کسی وقت بھی لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل سکتے ہیں بجلی کی بندش سے کاروباری طبقہ بھی دن بھر فارغ بیٹھا رہتا ہے اور شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتا ہے خصوصی طور پر وہ تاجر جن کا کام صرف اور صرف بجلی سے ہی چلتا ہے وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کام وقت پر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گاہکوں سے لڑائیاں بھی معمول بن چکی ہیں اوپر سے ماہ رمضان المبارک بھی ہے روزہ داروں کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے عوامی، تجارتی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
بجٹ میں غریب کو نظرانداز اور امیرکو ریلیف دیاگیا ہے۔ ضیاء محی الدین
کھاریاں (تنویر نقوی سے) حکمرانوں نے بجٹ میں غریبوں کو نظر انداز کیا ہے امیروں کو ریلیف دیا گیا ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لالی پاپ دیا گیا ہے ملازمین کی تنخواہ بھی انتہائی کم بڑھائی گئی ہے عام لوگوں کے استعمال والی چیزوں پر کوئی رعایت نہیں دی گئی اور ٹیکس بھی کم نہیں کئے گئے جبکہ امراء کو مکمل ریلیف دیا گیا حکمران خود امیر ہیں اور امیر تر ہونے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں پیپلز پارٹی الفاظ کے گورکھ دھندے بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔
کھاریاں:ہسپتالوں میں پرچی فیس ختم کرنے پر خادمِ اعلیٰ کو عوام کا خراج تحسین
کھاریاں (تنویر نقوی سے) وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور کارنامہ۔ سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس ختمکر دی۔ عوامی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ عوامی حلقوں نے سرکاری ہسپتالوں میں سائیکل اسٹینڈ پر بھی پرچی ختم کرنے کی اپیل کی ہے سرکاری ہسپتالوں میں 2روپے پرچی فیس لی جاتی تھی جو کہ ختم کر دی گئی ہے جبکہ سائیکل اسٹینڈ پر تاحال پرچی وصول کی جا رہی ہے۔
* کھاریاں (تنویر نقوی سے) روزہ ہمیں تقویٰ، پرہیز گاری، صبر و استقامت اور خدا کی رضا پر راضی ہونے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا راہنما پی ٹی آئی وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کھاریاں مسعود احمد چوہان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ مہینوں میں سے ایک ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزاء دوں گا اس عبادت کا براہ راست رابطہ بندے کا خدا سے ہوتا ہے رمضان المبارک کا احترام بھی لازم ملزوم ہے اس ماہ مقدس میں جتنی ہو سکیں نیکیاں کمائی جائیں مستحقین کی بھی دل کھول کر امداد کی جائے تاکہ وہ بھی بآسانی روزے رکھ سکیں۔
کھاریاں (تنویر نقوی سے) راہنما مسلم لیگ(ن) سابق ناظم یوسی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری صفدر حسین سینتھل سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ملکہ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل ملکہ کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں ہماری سیاست کا مرکز و محور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے لاکھوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور لاکھوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام مختلف دیہات میں جاری ہیں لنک روڈیں اور گلیوں نالیوں کی تعمیر جاری ہے 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز سے کام مکمل ہوئے اور جاری ہیں انشاء اللہ آئندہ مزید فنڈز بھی آئیں گے اور باقی ماندہ کام بھی مکمل ہوں گے انشاء اللہ آنے والے چند مہینوں میں یونین کونسل ملکہ کو ایک ماڈل یوسی بنائیں گے عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے 24گھنٹے مصروف عمل ہیں۔
* کھاریاں (تنویر نقوی سے) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ساجد محمود بھٹیاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا جاتا ہے روزہ رکھ اور نماز پڑھ کر، قرآن پاک کی تلاوت کر کے ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں روزہ ہمیں صبر و استقامت اور حکم خداوندی کی بجا آوری کا بھی درس دیتا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دل کھول کر خرچ کیا جائے اور مستحقین کی امداد بھی کی جائے مخیر حضرات اہتمام کے ساتھ یہ کام کریں اس ماہ مقدس میں جہاں جسم کی زکوٰۃ دی جاتی ہے روزہ رکھ کر وہیں مال کی بھی زکوٰۃ دی جاتی ہے اس مال سے مستحقین کی امداد بلاتفریق کی جائے۔
* کھاریاں (تنویر نقوی سے) رمضان المبارک ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے اس مہینے میں اللہ کی رحمتیں، برکتیں اور اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ہمیں چاہئے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں روزے رکھیں اور ماہ رمضان کا احترام بھی کریں اور جن لوگوں کے پاس حیثیت و طاقت ہے مستحقین کی بھی مدد کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید تبسم حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ اگلے سال ہم ہوں نہ ہوں لہٰذا اس موقع کو غنیمت سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اللہ رسول کو راضی کریں اس کے ساتھ ساتھ خلق خدا کے حقوق کا بھی خیال کیا جائے اور زکوٰہ فطرانے سے مستحقین کی بھی مدد کی جائے۔