اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نوازشریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عیدالفطر کے بعد وہ اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ 27 جون کو جنید صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کو باقاعدہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دے رکھا ہے لیکن مصروفیات کے باعث وہ چیک اپ نہیں کراسکے تھے تاہم اس بار وزیراعظم لندن میں 4 سے 5 روز قیام کر کے اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔