اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہنگائی سے متعلق چیف جسٹس کے سخت ریمارکس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکسوں کے معاملے کی سماعت کی۔دوران سماعت پی ایس او کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایل این جی اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ کنٹرول نہیں کی جا سکتیں، پیپرا کے قواعد میں نرمی کرنے سے قیمتیں کسی حد تک کم ہو سکتی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ اقدامات حکومت کو ہی کرنے ہیں، آج کل حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔ اگر قوم کو ایک پیسے کا فائدہ ہوتا ہے تو وہ ملنا چاہیے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اینگرو اور ایل این جی سیکٹر میں کام کرتے رہے ہیں، انہیں مارکیٹنگ اور ایل این جی کا تجربہ تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا ہے قیمتوں کے تعین میں ایم ڈی کا کوئی ہاتھ نہیں تو 37 لاکھ روپے پر ایم ڈی لگا کر ہمارے گلے مصیبت کیوں ڈالی؟ کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے۔