اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: شادیوال پولیس کا شراب کے کارخانے پر چھاپہ،330لیٹر شراب برآمد۔۔۔!

گجرات(عدنان بٹ سے) شادیوال پولیس نے کاروائی کر کے شراب بنانے کا کارخانہ پکڑ کر تین سو تیس لیٹر شراب اور شراب بنانے کے الات برامد کر لیےبدنام زمانہ ملزم موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ کنجاہ ڈی پی او سید علی محسن کی ہدایات ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ سعید کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او کنجاہ ملک عرفان صفدرکی قیادت میں انچارج پولیس چوکی شادیوال چوہدری عباس ڈوگر نے کوٹ قطب دین میں ڈیرہ پرچھاپہ مار کر شراب بنانے کا کارخانہ پکڑ لیا جس پر بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ ملزم مختار احمد شراب تیار کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے وہاں سے 110 لیٹر پکی اور دو سو بیس لیٹر کچی شراب اور شراب بنانے کے آلات برآمد کر لیے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکو جیل بجھوا دیا گیا ۔