اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی 20 میں محمد رضوان کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں لے سکتا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل ) کی ٹیم باغ اسٹا لینز کی جانب سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی 20کرکٹ میں محمد رضوان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کو کہنا تھا کہ ٹی 20 ٹیم میں میری جگہ ابھی نہیں بنتی ۔اب کوئی وکٹ کیپرٹی 20 میں کھیلے گا تو اسے اسپیشلسٹ بلے باز کی درجہ بندی میں ہی چنا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں یاری دوستی کی بنیاد پر اسکورڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے۔وورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی کنڈیشنزکے مطابق اسکوارڈ سلیکٹ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے شائقین اس ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انظار کر رہے ،لیگ میںاچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ لیگ کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مراعات اور انتظامات بہتر کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقعے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جس کے دوران وہ سینئر کلاڑیوں سے کرکٹ سیکھ سکیں گے۔