اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,622FansLike
9,980FollowersFollow
562,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 11 پولیس اہلکار ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فرح میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے فرح شہر میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور با آسانی فرار ہو گئے، حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے۔دوسری جانب گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام صعیف کے گھر پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تاہم حملے کے وقت سابق طالبان لیڈر گھر پر موجود نہیں تھے۔