اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,179FansLike
9,980FollowersFollow
562,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سال میں 30 وکٹیں اور ہزار رنز معین علی تیسرے کرکٹر بن گئے

لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلش آل راؤنڈرمعین علی نے کلینڈر ایئر میں 30 وکٹیں اور 1 ہزار سے زائد بنا کرتاریخ کے تیسرے کرکٹرکا اعزاز پالیا۔انگلش آل راؤنڈرمعین علی نے کلینڈر ایئر میں 30 وکٹیں اور 1 ہزار سے زائد بنا کرتاریخ کے تیسرے کرکٹرکا اعزاز پالیا، ان سے قبل ای ین بوتھم اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، سابق انگلش کرکٹربوتھم نے 1982 میں 1095 رنز بنانے کے ساتھ 47 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی تھی، کیلس نے 2001 میں 1120 رنز بنائے اور35 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔معین نے رواں برس 1078رنز اسکور کیے اور17 میچزمیں37 وکٹیں اپنے نام کیں، وہ رواں برس ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں کرکٹر بنے،جوئے روٹ (1477) ، جونی بیئراسٹو(1470)، الیسٹرکک (1270) اور ویرات کوہلی(1215) بھی نمایاں ہیں، پاکستان کے نائب کپتان اظہرعلی(950) اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ (914) بھی اس فہرست میں شامل ہونے کی دوڑمیں شامل ہیں، دونوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبورکرسکتے ہیں۔