اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آسیہ مسیح کی بریت، علامہ خادم رضوی کاکارکنوں کے نام پیغام

لاہور(نبیل رشید)سپریم کورٹ کی جانب سےتوہین رسالتؐ کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر شہر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری فیصلے سے پہلے ہی احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے تھے،سپریم کورٹ کے آسیہ مسیح کو رہا کرنےکے فیصلے کیخلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی اور تنظیم کے سرپرست پیر افضل قادری کی قیادت میں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا ہے،وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی- 6 آبپارہ میں بھی مذہبی جماعتوں کیجانب سےاحتجاج کیا جارہا ہے،ریڈزون میں بھی کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ اور نٹی جیٹی پل سمیت متعدد علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے،مذہبی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ٹائر جلا کراحتجاج کررہےہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، عدالت نے آسیہ مسیح کی اپیل پر 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا ،فیصلے سے پہلے گزشتہ روز (منگل کو ) علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کی کال دی تھی اور کہا تھا کہ ’ صبح 8 بجے تمام عشاقان مصطفیٰ ﷺ سڑکوں پر آجائیں کیونکہ آسیہ کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا، اگر تو فیصلہ حق میں آیا تو دعا کرکے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور اگر یہ فیصلہ گستاخ رسول ﷺ کو رہا کرنے کا دیا جاتا ہے تو کارکن ہر قسم کی قربانی کیلئے میدان عمل میں رہیں“۔