اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,990FansLike
9,980FollowersFollow
563,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری نے نیب کےآٹھویں کیس میں عبوری ضمانت کرا لی

نیب کی جانب سے آصف زرداری کو دیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکوں سے نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے نوڈیرو ہاؤس کے انتظامات چلائے گئے، آپ کے اور اہلخانہ کے فضائی اخراجات بھی اسی رقم سے منتقل ہوئے، آپ اہم معلومات رکھتے ہیں، پیش ہو کر جواب دیں۔ یاد رہے نیب آصف زرداری کو 7 انکوائریز میں پہلے طلب کر چکا ہے۔ادھر سابق صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آٹھویں کیس میں عبوری ضمانت کرا لی۔ آصف زرداری نیب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور سولر پراجیکٹ غیر قانونی ٹھیکہ کیس میں عبوری ضمانت کی استدعا کی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست منظور کرتے ہوئے 5 ، 5 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔وکیل فاروق نائیک نے رقم کم کرنے کا کہا تو جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیوں کیش ختم ہوگیا ہے ؟ فاروق نائیک نے جواب دیا جی ہاں! بیلنس ختم ہوگیا ہے۔ عدالت نے مچلکوں کی رقم 2، 2 لاکھ روپے کر دی۔