اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان بری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ آپ دونوں نے توہین عدالت کی ہے، اس سب کے باوجود شوکاز نوٹس واپس لے لئے ہیں، خامیاں ہر جگہ پر ہیں کوئی بھی مکمل نہیں، عدالت توقع رکھتی ہے آئندہ آپ عوامی سطح پر زیر التوا کیسز کے حوالے سے رائے نہیں دیں گے، عدالت آپ کے اس عمل کو نظر انداز کر رہی ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے غلام سرور کی جانب سے بیان کو سیاسی قرار دینے کو سراہا اور کہا کہ سیاست کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد خراب کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، سیاسی عدم استحکام ہے، عوام پارلیمنٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں، ایسے میں اچھا نہیں لگتا کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے 14 نومبر کو توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی، جس پر عدالت نے غلام سرور کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آئندہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان، غلام سرور ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔