اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایسا ملک بنیں گے کہ ساری دنیا ہماری مثال دے گی

اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہو جاتی ہیں، جب قوم مستقبل کا نہیں سوچتی اس کے آگے بربادی ہے، ہم اپنے ملک کو آلودگی سے تباہ کررہے ہیں، قوم اس کا مقابلہ کرے، تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، سندھ نے بھی اگر ترقی کرنی ہے تو اس نظام کو اختیار کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کے تصور کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نیا پاکستان زمین پر بعد میں اور ذہنوں میں پہلے آئے گا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہنوں میں آتی ہے، عوام آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کررہے ہیں اور حکومت کے پاس پیسہ آرہا ہے، یہ پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر اور ماحول پر لگائیں گے۔انہوںنے کہا کہ 35،30 سال پہلے لاہور کی آب و ہوا بہت صاف تھی لیکن اب وہ دنیا کا دوسرا یا تیسرا آلودہ ترین شہرہے، آلودگی کی وجہ سےسانس لینا مشکل ہے اور بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن سے بوڑھےاوربچوں کی زندگیوں کوخطرات ہیں، 10سال میں شہر کے70فیصد درخت کاٹ دیے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے،اللہ کسی قوم کی اس وقت تک حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعت ہے، یہاں سونے،تانبے،گیس کے ذخائر ہیں، زیرزمین کئی خزانوں کو ابھی تک دریافت ہی نہیں کیا گیا، تمام خالی علاقوں میں درخت لگائیں گے، ایسا ملک بنیں گے ساری دنیا ہماری مثال دے گی، چند سال میں ہمارا ملک ماحولیاتی طور پر تبدیل ہو جائے گا۔