اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شعیب دستگیر کو نیاآئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

پنجاب میں ایک اور بڑی تبدیلی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو تبدیل کرتے ہوئے شعیب دستگیر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ آفس نے نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف محمد طاہر خان اور امجد جاوید سلیمی کو بھی بطور آئی جی پنجاب آزما چکی ہے۔ جبکہ عارف نواز خان عام انتخابات 2018ء کے دوران بھی آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔