اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرونا پھر سے سر اٹھانے لگا،مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوزکر گئی

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 400سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے435 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ ایک مریض چل بسا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 644 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کہ مثبت کیسس کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد رہی ۔

ملک بھر میں کرونا میں مبتلا 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔