اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ایئرپورٹ سے گرفتار نہ کیا جائے:اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں، اور ان کے جانے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سلمان شہباز کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

وکیل نےبتایا کہ سلمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ایئر لائن پر پاکستان واپس آئیں گے، ایئرپورٹ سے عدالت آنے تک سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ سلیمان شہباز کو سرنڈر کرنے کیلئے ایئرپورٹ آمد پر گرفتار نہیں کیا جائے گا۔