اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

توشہ خانہ ریفرنس:اسلام آباد ہائی کورٹ نے حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیس سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا۔

عمران خان کے وکیل علی ظفر نے استدعا کی کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے ۔الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے کمپلینٹ فائل کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے ۔ جس پر وکیل علی ظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت اس کو روک دے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی۔