اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,622FansLike
9,980FollowersFollow
562,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ اکلوتا سپر پاور نہیں،ہمارے پاس اب اور آپشن بھی موجود ہیں۔مشاہدحسین سید

اسلام آباد(شیرازنظامی)مشاہد حسین سید نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی فوجی پانچ سالوں تک افعانستان میں کچھ نہیں کرسکے4 ہزار فوجی کیاکریں گے،انہوں نے کہاکہ افغانستان کے چالیس فیصد رقبے پر طالبان کا قبضہ ہےافغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں،پاکستان کے بغیر افغانستان میں استحکام نہیں آ سکتا امریکی صدر کو یہ بات سمجھ لینی چاہیےڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کی روایتی سوچ اپنالی ہےمشاہد حسین سید نے کہاکہ ملکی مفاد کیلئے خاکی اور مفتی کوایک پیج پر ہونا چاہیےامریکہ کو بتایا جائے کہ پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیںاس لئے افغانستان کی 26 سو کلومیٹر سرحد پر باڑ لگا رہے ہیںہم دھمکیوں اور انڈیا فیکٹر کے عادی ہو چکے ہیںدنیا بدل چکی ہے امریکہ اب اکلوتا سپر پاور نہیں رہاہمارے پاس اب اور آپشن بھی موجود ہیں۔