اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چینی لڑکے لڑکی کی خیبرپختونخوا میں شادی ۔ پورے ملک میں دھوم مچ گئی

پشاور(نیوزالرٹ)ایک چینی جوڑے نے خیبرپختونخوا میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی اور یہ ہر لحاظ سے ایک روایتی پاکستانی شادی تھی جس کی خوبصورت تصاویر نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھو لیا ہے،ویب سائٹ DAWN.COMکے مطابق دلہن لین اور دولہا سائن پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام کرتے ہیں، وہ گزشتہ چھ ماہ سے کوزا باندا کے علاقے میں فرائض انجام دے رہے ہیں انکی شادی کی تقریب میں پاکستانی شادیوں کا ہر رنگ دیکھنے کو ملا دولہا روایتی پاکستانی دولہوں کی طرح بارات لے کر آیا جبکہ دلہن سرخ رنگ کے دلکش عروسی لباس میں ملبوس تھی اسکے ہاتھوں پر بہت پیارے انداز میں مہندی بھی لگائی گئی تھی دولہے نے اس موقع پر سفید رنگ کی شلوار قمیض پہنی اور سر پر روایتی پختون دستار بھی باندھی،یہ چینی جوڑا روایتی پاکستانی عروسی ملبوسات میں ایسا پیارا لگ رہا تھا کہ کوئی بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکاسوشل میڈیا پر تو اس شادی کی تصاویر نے دھوم مچارکھی ہے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین جہاں اس چینی جوڑے کے لئے اپنی دلی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں ان کے اچھے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔