اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ۔۔۔آئی سی سی فیصلے سے شائقین ِکرکٹ کودھچکا

لاہور(نیوزالرٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جسکے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے،محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باؤلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے،محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باؤلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی،واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو لندن میں انہوں نے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس دوران 12 ہائی سپیڈ کیمروں کی مدد سے ان کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا،محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن 2 سال میں تین مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور 2015ءمیں بھی ان کے باؤلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔