اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںپاکستان اور سری لنکاکا ٹاکرا

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹاکرا ہو گا۔ ادھرکپتان نثار علی اور آل راؤنڈر ہارون خان آئی لینڈرز کو زیرکرنے کیلیے پرعزم ہیں، پلیئرز کا کہنا ہے کہ لیگ میچ میں بھی سری لنکن ٹیم کو ہرا چکے ہیں، ایک بار پھر فتح سمیٹ کر فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل حکام کے مطابق فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اوول کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں ہوگا، پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر5 میچز میں حصہ لیا، 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا رہا۔ گرین شرٹس نے ابتدائی مقابلے میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھی نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرایا، آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ 394 سے فتح سمیٹی جبکہ سری لنکا کو159 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم نے اپنے 5 لیگ میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میں انھیں شکست سے دوچار ہونا پڑا، آئی لینڈرز نے آسٹریلیا کو303 رنز، نیپال کو 340 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ بھارت اورپاکستان سے میچز میں شکست ہوئی، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ایم سی سی گراؤنڈ پر ہو گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ادھر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی اور آل راؤنڈر ہارون خان سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں قومی پلیئرز کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے امید ہے کہ فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے اور ٹائٹل جیت کر پاکستان لوٹیں گے، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور لیگ میچز میں بھی سری لنکا کو آسانی سے ہرایا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔انھوں نے کہا کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کے جیتنے کے کافی چانسز ہیں۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان متوقع ہے۔ ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں بھارت نے ہمیں شکست سے دوچار کیا تھا لیکن اس میچ میں ہمارے اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم اب ہمارے تمام کھلاڑی یہاں پر موجود ہیں اور بھارت کے خلاف فائنل جیتنے کیلیے بے تاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ شارجہ میں ہونیوالے فائنل میں پاکستان کامیابی حاصل کریگا اورکھلاڑی ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔