اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فرانسیسی طیاروں کا حملہ،20 افراد جاں بحق

بماکو(آن لائن ) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو سے 600 کلومیٹر دور واقع گاؤں پر فرانسیسی جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے، حملے میں ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر بیک وقت 20 ہلاکتیں ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔چند روز پہلے ہی داعش نے مالی میں ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور فرانس کے اس فضائی حملے کو اپنے اہلکاروں کا بدلہ لینے کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی طیاروں نے ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور مرنے والے گاؤں کے نہتے شہری تھے۔دوسری جانب فرانسیسی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ انٹلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر جنگجوؤں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔