اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کوبنگلادیش کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

نیدرلینڈز اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کو بارش کی وجہ سے دو بار کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔