اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن : آزادی فیسٹول، رنگا رنگ تقریبات، ملی نغمے 120 فٹ لمبے پرچم نے دل موہ لئے

واربرٹن(عثمان سندرانہ) میں14 اگست یوم آزادی کی خوشیوں کو دبالاکرنے کے لیے واربرٹن کے نوجوانوں نے نہایت خوبصورت 120فٹ لمبا اور6فٹ چوڑا پاکستانی پرچم بنایا ،جس کو عوامی ہجوم نے پاکستان پائندہ بادقائداعظم زندہ باد پورے واربرٹن کے بازاروں اورگلیوں میں نمائش کی اس موقع پر بڑے ولولہ انگیز مناظر دیکھنے کو ملے،قوم کاجذبہ قابل دید تھا ، واربرٹن میں آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ڈاکٹر علی ثقلین حیدرنے کی جس میں خصوصی پرفارمنس استاد شفقت سلامت علی خاں صاحب اور دیگر نامور گلوکاروں نے ملی نغمے اور گیت سنا کر لوگوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کیا اور لوگ ان کے ملی نغمے اور گیت سن کر خوب لطف اندوز ہوئے۔آزادی فیسٹیول میں نامور شخصیت سابق ورلڈ چیمپین ناصر بھولو پہلوان وجاہت حسین زیدی ٹی وی پروڈیوسر ڈاکٹر محمد ارشد پروفیسر چوہدری عبدالقیوم اور ڈاکٹر شاہد نے بھی شرکت کی۔آزادی فیسٹیول میں مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان ملی نغموں اورتقاریر کا مقابلہ ہوا اور جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔پروگرام کا آغاز صبح 9:00بجے پرچم کشائی سے ہوا اور رات تک جاری رہا۔ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں ۔گلوکاروں اور دیگر مہمانوں نے واربرٹن کے نوجوانوں کے جذبات کوسہراہا اورجذباتی ہو کر پاکستان زندہ بادکے خوب نعرے لگائے۔