اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمد عامر کو برطانیہ میں کسی بھی نعرے بازی پر رد عمل دینے سے منع کیا ہے، شہریار خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت ان کی کارکردگی پر منحصر ہے جب کہ برطانیہ میں ماحول محمد عامر کے خلاف نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی نے محمد آصف اور سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ عامر کو پہلے ہی اجازت دے دی تھی تاہم محمد عامر کی طرح محمد آصف اور سلمان بٹ کی بھی ٹیم میں شمولیت ان کی کارکردگی سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والے کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پر تحفظات ہیں لیکن انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب تو کیا جا سکتا ہے تاہم ان کا غیرملکی دوروں پر جانا ان کے ویزوں کے اجرا پر منحصر ہوگا۔چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں محمد عامر کے انگلینڈ کے ویزے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں یہ کہہ کر ہماری مدد کی کہ عامر اپنی سزا کاٹ چکا ہے۔ شہریارخان نے کہا کہ برطانیہ میں ماحول محمد عامر کے خلاف نہیں اور ہمیں پتہ تھا کہ اسے اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا ہم نے عامر کو پہلے ہی اچھی طرح بریف کیا کہ جتنی بھی نعرے بازی ہو آپ نے رد عمل نہیں دینا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 6 سال بعد انگلینڈ کے دورے پر ہے جب کہ 2010 میں ہونے والے گزشتہ دورے کے دوران لارڈز کے ٹیسٹ میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں قید کی سزا کے علاوہ 5 سال کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔