اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سری لنکا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ

لندن (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ لندن میں کھیلے جارہے گروپ بی کے آٹھویں میچ میں سری لنکن کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے کا امکان روشن کرنے کیلیے ایک اور کامیابی کی ضرورت ہےجب کہ آئی لینڈرزکو بھی اپنے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقا سے شکست کے بعد اس میچ میں جیت کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی معرکے میں شاندار پرفارمنس اور بڑی کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کے حوصلے آسمان کو چھو رہے ہیں، کپتان ویرات کوہلی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی تباہ کن پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھے۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر میچ ہی کافی اہم ہے، ہماری ٹیم میں شامل چند نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ مضبوط کی ہے، پاکستان کے خلاف ٹاس ہارنے کے باوجودجس طرح ہم نے کامیابی حاصل کی وہ ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انھوں نے اپنے کھلاڑیوں پر زوردیا کہ وہ ایسی ہی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھیں۔ دوسری جانب سری لنکا کیلیے اچھی خبر یہ ہے یہ اس کے مستقل کپتان انجیلو میتھیوز فٹ ہوگئے ہیں، وہ پنڈلی کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقہ سے پہلا میچ نہیں کھیل پائے تھے جس میں ان کی ٹیم کو 96 رنز سے شکست کا منہ دیکھناپڑا تھا، ان کی جگہ قیادت کرنے والے اپل تھارنگا پرسلو اوور ریٹ کی سنگین خلاف ورزی کے جرم میں دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔